مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  انتظامیہ نے ایک بار پھر کرونا پابندیوں کا نفاذ شروع


سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  انتظامیہ نے ایک بار پھر کرونا پابندیوں کا نفاذ شروع کر دیا ہے ۔ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے تین اضلاع  سرینگر، گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 333نئے مریض سامنے آئے ہیں جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔اس دوران وائرس سے مزید ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعدادجو مئی کے آخر تک 50سے کم ہو کر رہ گئی تھی، گزشتہ چند دنوں سے بڑھ رہی ہے۔

حکام کے مطابق سرینگر، گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع میں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کے لیے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں سری نگر ضلع کمشنر محمد اعجاز اسد جو کہ چیرمین دسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ بھی ہیں نیایک حکمنامہ سیکشن 34ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے تحت جاری کیا ہے جس میں عوامی جگہوں پر چہرے پر ماسک کا لگانا لازمی قراردیا گیا ۔