سری نگر:سرینگر سے تعلق رکھنے والے 34سالہ شخص کی لاش دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔
سرینگر کے علاقے چھتہ بل سے تعلق رکھنے والے شمیم علی ناتھ کی لاش جو گزشتہ تقریبا دو ہفتے سے لاپتہ تھے ، دریائے جہلم سے برآمد ہوئی ہے۔انہیں تلاش کرنے میں ناکامی کے بعد ان کے اہل خانہ نے قریبی پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ کچھ راہگیروں نے ملپورہ کے مقام پر دریائے جہلم میں ایک لاش دیکھی جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لئے اپنے قبضے میں لے لیا اور یہ پتہ چلا کہ یہ شمیم علی ناتھ کی ہے۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے شمالی اور جنوبی کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔