نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے سکیم بنائی گئی،شہباز شریف


لاہور (صباح نیوز)مسلم لیگ (ن) کے صدراورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم کو سیاست سے باہر رکھنے کیلئے سکیم بنائی گئی۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  سابق چیف جسٹس کی آڈیو سامنے آنے سے سکیم کا پتہ چلتا ہے کہ  نواز شریف اور مریم کو عظیم الشان سکیم کے تحت نشانہ بنایا گیا، وقت آگیا ہے غلطیوں کو درست کیا جائے، قوم انصاف کی منتظر ہے۔