ریاض(صباح نیوز)سعودی عرب میں منکی پاکس کے پہلاکیس سامنے آ گیا ۔سعودی وزارت صحت کے مطابق کہ منکی پاکس بیرون ملک سے آنے والے شخص میں پایا گیا۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیرون ملک سے ریاض آنے والے منکی پاکس میں مبتلا شخص کو فوری طور پر مقررہ ضوابط کے تحت قرنطینہ کر دیا گیا ۔
سعودی وزارت صحت نے بتایا کہ متعلقہ ٹیمیں منکی پاکس کے کیسز کی باریک بینی سے نگرانی کر رہی ہیں، کسی بھی مشتبہ حالت میں مبتلا مریض کی فوری طور پر تحقیق کی جاتی ہے۔