کراچی کو آفت زدہ قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کی جائے، حافظ نعیم الرحمان


کراچی (صبا ح نیوز)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں ایمرجنسی نافذکی جائے اور آفت زدہ قرار دے کر فوج سمیت اداروں کو آن بورڈ لیاجائے۔

کراچی میں بارش کی شدید بحرانی صورتحال پر ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ شدید بارش کی پیش گوئی کے باوجود سندھ حکومت کے وزرا ، مشیران اور افسران اپنے آبائی علاقوں میں چھٹیاں مناتے رہے اور پیچھے کراچی ڈوب گیا ساری آلائیشیں سڑکوں پڑی ہیں ، ایڈمنسٹریٹر کراچی کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے مرتضی وہاب بھی پی ٹی آئی کی طرح سارے مسائل ٹوئیٹر کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ اے سے لے کر سرجانی تک کورنگی و لانڈھی سی لے کر اورنگی ٹاون تک دریا بہنے کے مناظر آپ دیکھ سکتے ہے یہ صرف اس وجہ سے ہے کہ نااہلی و کرپشن ہے، لوٹ مار ہے اس حکومت کی جو 14سال سے برسراقتدار ہے مسلسل 14سال سے پیپلزپارٹی حکومت کررہی ہے دو سال پہلے بھی شہر اسی طرح ڈوبا تھا اس وقت عمران خان نے کراچی ٹرانفارمیشن پلان بنایا تھا اس میں اعلان کیا گیا تھا کہ ہم تین سال میں 1100 ارب روپے خرچ کریں گے گیارہ سو ارب روپے کا پیکیچ اس بارش میں بہہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے کس مرض کی دوا ہے پی ڈی ایم اے کا بجٹ گزشتہ سال 1.2 ارب کا تھا اور 1.5 ارب خرچ ہوئے، کہاں خرچ ہوئے سندھ حکومت کا کراچی کیلے 1.2 ارب روپے کا برساتی نالے کی صفائی و مرمت کابجٹ تھا برساتی نالے کیوں سیوریج کے نالوں میں تبدیل ہوئے ان ظالموں نے اس شہر کو ڈبو دیا یہ لوگ مزے سے پریس کانفرنس کرتے ہے وزیر اعلی نے بھی میڈیا ٹاک کرے ہوئے کہا کہ جب بارش ہوتی ہے تو ریلیف کاکام نہیں ہوسکتا یہ سراسر جھوٹ ہے کہ آپ شہر ڈبوئیں، برباد کردیں، لوگ سڑکوں پہ پڑے ہوئے ہوں اور آپ اس طرح کے بیانات دیں مرتضی وہاب اسی ڈگر پر ہے جس طرح پی ٹی آئی چیزوں کو فتح کرتی تھی۔