کشمیر ی صحافی شیخ عبدالطیف سپرد خاک، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں کشمیری برادری کی شرکت


اسلام آ باد(صباح نیوز) کشمیر صحافی وتحریک آزادی کشمیر کے سرگرم کارکن شیخ عبدالطیف مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے برما ٹاؤن میں ادا کر دی گئیں،بعد میں انہیں وہاں قبرستان میں سپر دخاک کردیا گیا۔ شیخ عبدالطیف طویل علالت کے بعد گزشتہ روز سی ایم ایچ راولپنڈی میں انتقال کرگئے تھے۔

نماز جنازہ میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شا خ کے رہنماؤں اور راولپنڈی ، اسلام آبادمیں مقیم کشمیری برادری کے افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ نماز جنازہ متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین نے پڑھائی۔شیخ عبدالطیف کا تعلق سرینگر کے علاقے قمر واری سے تھا ۔انہوں نے بھارتی مظالم کی وجہ سے 1995میں مقبوضہ علاقے سے آزاد جموں وکشمیر ہجرت کی تھی۔ مرحوم نے سرینگر یونیورسٹی سے ایل ایل بھی کیا تھا۔آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان میں قیام کے دوران وہ میڈیا کے محاذ پر تحریک آزادی کے لیے انتہائی سرگرم رہے اور اس وقت کشمیر میڈیا سروس کے ساتھ بطور  ایڈیٹر وابستہ تھے۔

حریت رہنماؤں نے اپنے بیانات میں مرحوم کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تحریک آزادی میں ان کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اورلواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے نے بھی شیخ عبداللطیف کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اپنے جاری بیان میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں  نے کہاکہ  مرحوم بطور صحافی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے رہے تحریک آزادی جموں و کشمیر کا ایک اثاثہ تھے۔انہوں  اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کیلئے وقف کی۔۔وہ تحریک آزادی  میں شامل رہے۔مرحوم انتہائی شفیق ،نیک  تھے۔  ان کی جدائی انتہائی تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے  دعا کی کہ اللہ رب العزت مرحوم کی کامل مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں  اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ ،ہمت اور  صبر عطا کریں ۔۔