اسلام آباد(صباح نیوز)آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے25 نومبر کو ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ 25 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے جبکہ گلگت بلتستان، چترال میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے اور جب تک ڈیلر مارجن 6 فیصد نہیں کیا جاتا حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔نعمان علی بٹ نے کہا کہ حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اور اسی یقین دہانی کی بنیاد پر 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کی تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی پر کوئی عملددرآمد نہیں کیا جس کے بعد اب دوبارہ 25 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔