مقبوضہ جموں وکشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی


 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی ہے ۔انڈو تبت بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی) )کے ایک افسر اسسٹنٹ سب انسپکٹر جی ڈی پریم چند نے جمعہ کی صبح پونچھ ضلع میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

حکام کے مطابق، اسسٹنٹ سب انسپکٹر جی ڈی پریم چند نے منی سیکرٹریٹ پونچھ میں تعینات آئی ٹی بی پی کی 46 بٹالین میں صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب اپنے آئی این ایس اے ایس سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

جنوری 2007سے مقبوضہ کشمیرمیں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 538ہو گئی ہے ۔