کورونا کے وار تیز، مزید 9 اموات،872نئے کیسز رپورٹ


  اسلام آباد(صباح نیوز)کورونا وباء میں شدت آگئی ، ملک بھر میں مزید 9 افراد انتقال کرگئے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں872نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس میں مبتلا 9 مریض انتقال کرگئے۔گزشتہ روز23ہزار125 کووڈ کے ٹیسٹ کئے گئے، کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 3.77 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 872 افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی ،165 مریضوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔