اسلام آباد(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری شیخ عبد المتین نے شہدائے کشمیر کوشاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قید تمام حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ عبد المتین نے اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں زور دیکر کہاکہ کشمیر کا تنازعہ اقتدار کی جنگ کا نہیں بلکہ کشمیریوں کی غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کا مسئلہ ہے۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی ، غیر قانونی حراست ، خواتین کی بے حرمتی اور گھروں اور دیگر املاک کی توڑ پھوڑ کی مذمت کی گئی کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق ،حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ مقصد کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کشمیر کے آزادی پسند عوام کی آواز کی نمائندگی کرتی ہے اور وہ بھارتی جبرو استبداد کے باوجود جاری تحریک آزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ مقبوضہ علاقے کے مسلم اکثریتی کردار کو تبدیل کرنے کے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے بھارتی فسطائی حکومت کی طرف سے 5 اگست 2019 سے مسلط کیے گئے بدترین فوجی محاصرے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔ شہدائے کشمیر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا اوربھارتی جیلوں ، عقوبت خانوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماں ، کارکنوں اور نوجوانوں کے عزم و ہمت کو سراہا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، غلام احمد گلزار، الطاف احمد شاہ، نعیم احمد خان، پیر سیف اللہ، ناہید نسرین۔ معراج الدین کلوال، ایاز محمد اکبر، فاروق احمد ڈار اور شاہد الاسلام سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنماں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا