چیف الیکشن کمشنر کی ساکھ ختم ہو گئی، استعفیٰ دیں، شیریں مزاری


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی ساکھ ختم ہو گئی، استعفیٰ دیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی استعفیٰ دیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے، وہ آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا، سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے، چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود استعفیٰ دیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں 5مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔