پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،مریم اورنگزیب


اسلام آباد(صباح نیوز )طلاعات ونشریات کی وفاقی وزیرمریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حکومت بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے لئے اپنی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل اورکشمیریوں کو اْن کا یہ پیدائشی حق ،حق خودارادیت دینے پرزوردیا۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ کشمیرایک متنازعہ علاقہ ہے اور اِس کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کے استصواب رائے کے ذریعے کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اگست دوہزارانیس میں بھارتی حکومت کی جانب سے کئے گئے غیرآئینی اورغیرقانونی اقدام کے خلاف مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کے ساتھ پانچ اگست کو یکجہتی کااظہارکرے گی۔

انہوں نے کہاکہ دنیابھرکے پاکستان میں سفارتخانوں کوبھارت کے پانچ اگست کے غیرقانونی اقدام کو بے نقاب کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔۔