مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی


 سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے   خود کشی کر لی ہے ۔جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلع میں تعینات ایک سی آر پی ایف اہلکار نے بدھ کے روز اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ سی آر پی ایف کے ایک اہلکار نے پولیس اسٹیشن اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

سی آر پی ایف 40ویں بٹالین  سے وابستہ فوجی اہلکار کی خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واضح رہے کہ جنوری 2007 سے تاحال پست ہمتی اور ذہنی دباو کے باعث مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 542  سے تجاوز کر گئی ہے