بلد یاتی انتخابات میں عوام کے پاس جماعت اسلامی کی صورت میں بہترین آپشن مو جو دہے، میاں محمد اسلم


اسلام آباد(صباح نیوز ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میا ں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بلد یاتی انتخابات میں عوام کے پاس جماعت اسلامی کی صورت میں بہترین آپشن مو جو دہے، کارکنان رابطہ عوام مہم کے ذریعے گھر گھر جماعت کا پیغام پہنچائیں اور ترازو کی کامیابی کے لیے بھر پور جدو جہد کریں، اسلام آباد کے شہری اپنے ووٹ کا درست استعمال کر کے 75سالہ محرومیوں کا ازالہ کر سکتے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ عوام کی خدمت وہی لوگ کرسکتے ہیں جو عوام کے درمیان رہتے ہوں، ملک میں حقیقی تبدیلی اور اپنے مسائل کے حل کیلئے شہری بلدیاتی انتخابات میں ترازو کے نشان پر کھڑے امیدواروں کو کامیاب کرکے اسلام آباد سے حقیقی تبدیلی کا آغاز کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جو ڑی راجگان، سنگ جانی، شاہ اللہ دتہ، گولڑہ کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ اور مو ثر شخصیت سے ملاقات کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیاسی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل میاں محمد رمضان اور دیگر رہنما بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔میاں محمد اسلم نے کہا کہ  ایٹمی طاقت اور زراعت سمیت قدرتی دولت سے مالامال پاکستان کو حکمرانوں نے ایک بھکاری ملک بنادیا ہے، پی ٹی آئی نے تین سالوں میں پٹرول 56 روپے جبکہ شہباز شریف کی قیادت میں پی ڈی ایم کی 13 جماعتی اتحادی حکومت نے 20 دنوں میں 85 روپے فی لیٹر پٹرول مہنگا کردیا جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آٹا گھی چینی سمیت روز مرہ کی اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ناکام ہو چکی ہیںکیونکہ ان کے پاس کوئی ویژن ہے اور نہ ہی صلاحیت، ملک کو آئی ایم ایف و سودی کی بے ساکھیوں سے چلایا جا رہا ہے، ثابت ہوگیا کہ چہروں نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک ترقی اور عوام مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔