سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی ہوئی اور گزشتہ ہفتے سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 50 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نجی بینک کے ذخائر میں بھی 10 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 7 ارب ڈالر کمی ہوئی ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی قیمت قوم ادا کر رہی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے روپے کی قدر تیزی سے گر رہی ہے۔