انٹرنیشنل فورمز پرملک کا دفاع عمران خان سے بہتر اور کون کر سکتا ہے، شہباز گل


اسلام ا باد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل فورمز پر پاکستان کا دفاع عمران خان سے بہتر اور کون کر سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ پاکستان کا انٹرنیشنل فورمز پر دفاع عمران خان سے بہتر کس نے کیا اور کون کر سکتا ہے۔ہمیشہ ہمیں ڈو مور کا آرڈر ملا اور ہم بچھتے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نہیں ، امریکہ خود ذمہ دار ہے افغانستان میں جو ان کے ساتھ ہوا، عمران خان ہمیشہ سے کہتا رہا کہ افغانستان مسئلے کا طاقت سے حل نہیں کیا جا سکتا۔