وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دوبارہ کنٹینرز رکھ دیئے گئے


سلام آباد(صباح نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ شب مختلف مقامات پر ایک بار پھر کنٹینرز رکھ دیئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں راستے تو بند نہیں کئے گئے لیکن کنٹینروں کی آمد سے یہ واضح ہو گیا کہ وزیرداخلہ کی ہدایت کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

رپورٹس کے مطابق ریڈ زون کے داخلی راستوں کے علاوہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر بھی کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ اب کسی کو احتجاج کے لیے اسلام آباد میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جس نے بھی احتجاج کرنا ہے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے۔