آئی ایم ایف کے حکم پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے۔نصر اللہ رند ھاوا


اسلام آباد(صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا نے کہا ہے کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30روپے فی لیٹر اضافہ عوام کو جیتے جی مارنے کے مترادف ہے،پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے بعد پرانی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے۔

ایک بیان  میں انہوں نے کہا کہ ، آئی ایم ایف کے احکامات پر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کر کے قوم پرپیٹرو ل بم گرا دیا گیا، اتحادی حکومت اب بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے لیے بھی پَر تول رہی ہے، انھوں نے کہا حکومت کے آئے روز کے عوام دشمن اقدامات سے عوام کی زند گی اجیرن ہو چکی ہے،حکمران اپنی شاہ خر چیوں کم اور اشرافیہ کو مفت پیٹرول دینا بند کر یں تو عوام پر ڈالا جا نے والا بو جھ کم کیا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف کے حکم پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ عوام پر ڈرئون حملے کے مترادف ہے ،

نصر اللہ رند ھاوانے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو واپس لے ،موجودہ حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو مہنگائی مکاؤ مارچ  اور عوام کو ریلیف دینے کے وعدے کیا کر تے تھے ، جو تمام تر جھوٹے اور کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں،

انھوں نے کہاجو حکومت نے وعدوں اور دعوئوں کے بر عکس وہی کام کیے جو پی ٹی آئی حکومت میں ہو تے تھے ،جماعت اسلامی کے مو جو دہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ قوم کا مقدمہ چوکوں، چوراہوں، پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر لڑا جائے گا۔