اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق ہوئی ہے ،فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق ہوئی ہے ، امپورٹڈ حکومت نامنظور نے اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے پر کام شروع کردیا ہے، یہ اقتدار کے لئے ہر کام کرنے کو تیار ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ نہتے فلسطینی شہدا سے کیسے غداری کرسکتے ہیں۔