نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں عالمی وبا اومیکرون کی نئی قسم بی اے کا پہلا مریض سامنے آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی محکمہ صحت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مہاراشٹر میں اومیکرون کے نئے ویرئنٹ کا مریض سامنے آیا۔
محکمہ صحت کے اہلکار نے مزید کہا کہ ف ہلکی علامات تھیں اور ان کا علاج گھر پر کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اومیکرون کا نیا ویرئینٹ جنوبی افریقہ سمیت دنیا کے کچھ حصوں میں پایا گیا تھا، لیکن بھارت میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔