وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا


اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان بھر میں پولیو سے خاتمے کے لئے نئی مہم کا آغاز کردیا  گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں نئی پولیو مہم کے آغاز کے حوالے سے بات کی ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک نئی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ۔

انہو ں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے صوبوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے درمیان سوچ اور عمل کی مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہمارا قومی مقصد ہے۔تمام صوبائی حکومتیں انسداد پولیو مہم پر بھرپور توجہ دیں۔