وزیر اعظم کی ملک میں زرمبادلہ کی موجودہ صورت حال اور بڑھتے ہوئے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش


اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنسی ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے ملک میں زرمبادلہ کی موجودہ صورت حال اور بڑھتے ہوئے کرنسی ایکسچینج ریٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا، اور تمام متعلقہ اداروں کو صورت حال کی بہتری کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر موثر اور قابل عمل پلان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔