راولپنڈی(صباح نیوز)شمالی وزیرستان کے علاقہ میرانشاہ کے قریب خود کش حملہ کے نتیجہ میں تین فوجی جوان اور تین معصوم بچے شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس حوالدار زبیرقادر عمر 33سال سکنہ پاکپتن، سپاہی عزیز ا صفر،عمر21سال سکنہ ہری پور اور سپاہی قاسم مقصود، سکنہ ملتان شامل ہیں جبکہ معصوم بچے11سالہ احمد حسن عمر،آٹھ سالہ احسن عمر اورچار سالہ انعم عمر نے شہادت کو گلے لگایا۔
انٹیلیجنس ایجنسیز خود کش حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے کوششوں میں مصروف ہیں۔ جبکہ سکیورٹی فورسز اور تحقیقاتی ایجنسیوں نے خود کش دھماکہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے کر مزیدتحقیقات شروع کردیں۔