اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید6مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد28618تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے216نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد22626تک پہنچ گئی ۔ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح0.64فیصد تک پہنچ گئی۔
این سی او سی کے مطابق اب تک7 کروڑ82لاکھ15ہزار285 افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران3لاکھ38ہزار70افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ اب تک4کروڑ81 لاکھ85ہزار21افراد کو مکمل کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں3لاکھ80ہزار109افراد کو کوروناوائرس ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی11 کروڑ90لاکھ35ہزار991خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں7لاکھ2ہزار631کوروناوائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12لاکھ80ہزار92تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے12 لاکھ28 ہزار848مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت ملک میں کوروناوائرس کے تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد1101تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح96فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے375مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، فعال کیسز اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔
این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبارسے صوبہ خیبرپختونخوا ملک بھر میں تیسرے نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد1423تک پہنچ گئی ۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد324تک پہنچ گئی ۔صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد7300تک پہنچ گئی،صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد13407تک پہنچ گئی، صوبہ بلوچستان109،آزاد جموں وکشمیر43جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد20تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے4 لاکھ52ہزار239مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب4 لاکھ21ہزار685،خیبر پختونخوا171966اسلام آباد105092،بلوچستان32941،آزاد جموں وکشمیر33730جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد10195تک پہنچ گئی ۔
این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میںکورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد107364تک پہنچ چکی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ایک لاکھ79ہزار190، پنجاب 4 لاکھ41ہزار965، سندھ 4 لاکھ73ہزار250، بلوچستان33408، آزاد کشمیر34514اور گلگت بلتستان میں10401افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں12980افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں7604، خیبر پختونخوا میں5801، اسلام آباد میں948، گلگت بلتستان میں186، بلوچستان میں358 اور آزاد جموں و کشمیر میں741فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح تین فیصد، اسلام آباد ایک فیصد، گلگت بلتستان دو فیصد، بلوچستان ایک فیصد، خیبر پختونخوا تین فیصد، سندھ دو فیصد اور پنجاب میں تین فیصد تک پہنچ گئی ۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے 2 کروڑ14 لاکھ52ہزار460ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے33435نئے ٹیسٹ کئے گئے۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ ملک بھرمیں 15سے 18سال کی عمر کے افراد کو بھی کو روناوائرس کی ویکسین لگا نے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام ترعمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔