ڈالر کی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح پر،53پیسے مہنگا ،192 روپے متجاوز


کراچی (صباح نیوز)انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر مزید53 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 53  پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 192روپے 30پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق رواں مالی سال ڈالر 33روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔کرنسی ڈیلرز نے کہا کہ 16اپریل کوڈالر 181.55 کی سطح پرموجود تھا، اب تک ڈالر 6.15روپے تک مہنگا ہوچکا ہے۔