لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 2کیسز رپورٹ ہوئے ۔
سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر نے کہا کہ ڈینگی کا ایک کیس لاہور جبکہ دوسرا جھنگ سے رپورٹ ہوا۔عمران سکندر نے مزید کہا کہ گزشتہ روز پنجاب کے 4لاکھ 9ہزار 201ان ڈور مقامات جبکہ ایک لاکھ 2ہزار 584آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ روز 256مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا اور لاہور میں227مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔