بورے والا(صباح نیوز)برائلر گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا،15روز کے دوران برائلر کی قیمت میں 123روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی گزشتہ 15روز کے دوران برائلر مرغی کا گوشت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 15روز پہلے برائلر گوشت کے سرکاری نرخ 350 روپے فی کلو تھے
جبکہ گزشتہ روز جاری ہونے والے سرکاری نرخ فی کلو برائلر گوشت 473روپے مقرر کئے گئے ، برائلر کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ اضافہ کے بعد اب یہ غریب اور عام آدمی کی پہنچ سے بھی باہر ہوگیا،
پولٹری مالکان کے مطابق پولٹری فیڈز میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے گوشت کی قیمت آئندہ آنے والے دنوں میں بھی نیچے آنے کا امکان کم ہے۔