دھماکا خیز خبر سے بڑی سازش بے نقاب ہوئی، شہباز شریف


اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھماکا خیز خبر سے نواز شریف اور مریم نواز کو نشانہ بنانے کے پس پردہ بڑی سازش بے نقاب ہوئی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سچائی منکشف کرنے کا اللہ تعالی کا اپنا طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سچائی کا ظاہر ہونا عوام کی عدالت میں نواز شریف، مریم نواز کی بیگناہی کا ایک اور ثبوت ہے۔

دوسری جانب شہباز شریف نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے سالک حسین سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور چودھری شجاعت حسین کی طبیعت بارے دریافت کیا اور دعا کی اللہ تعالی چودھری شجاعت حسین جلد صحت یاب کرے ۔