وفاقی کابینہ کا اجلاس  کل ہوگا


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

اجلاس میں کابینہ کو مہنگائی کے تازہ اعدادو شمار ،وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں بارے بریفنگ دی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ تربت اورخیبر پختونخوا میں آئی جی ایف سی کی تقرری ،کابینہ الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ممبر تقرری کی منظوری دے گی۔کابینہ حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے متعلق وزارت توانائی کی سفارشات کاجائزہ لے گی جبکہ احساس راشن رعایت پیکج ،کریانہ مرچنٹ انسنٹیو بارے بریفنگ دی جائے گی اورکمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔