رواں سال پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ


اسلام آباد(صباح نیوز)رواں سال پاکستان میں پولیو کا دوسرا کیس رپورٹ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کا رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے،اس بار وائرس سے شمالی وزیرستان کی دو سالہ لڑکی متاثر ہوئی ہے۔

اس ضمن میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ملک کے ہر بچے کی صحت اور جان بہت قیمتی ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں موثر اقدامات کیے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، پولیو کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے