لاہور(صباح نیوز) نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے منصورہ ہسپتال میں جدید پتھالوجی لیب و بلڈ بنک کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ایم ایس منصورہ ہسپتال صاحبزادہ ڈاکٹر انوار احمد بگوی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر نثار شاہ سمیت جملہ سٹاف کے ارکان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر انوار احمد بگوی نے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کو پتھالوجی لیب اور بلڈ بنک کے قیام کی افادیت اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کے بارے آگاہ کیا۔
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصورہ ہسپتال ملتان روڈ کی آبادی کو سستے و معیاری علاج گاہ کی سہولت فراہم کر رہا ہے جو کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔