بلاول بھٹو کا 15 ماہ بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر اظہار تشویش


اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں 15 ماہ کے بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کیس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے، انسدادِ پولیو کے لیئے حکمت عملی کو از سرِ نو مرتب کیا جائے۔

ان خیالات کااظہار بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پوری قوم پولیو کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، پولیو ورکرز کی کاوشیں و قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ پولیو سے پاک پاکستان شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا۔ پولیو کی روک تھام کیلئے ہر پاکستانی کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔