ڈالر میں1روپے33پیسے اضا فہ، 187 روپے 25 پیسے کا ہو گیا


کراچی(صباح نیوز) انٹر بینک میں ڈالر مزید 1روپے 33 پیسے مہنگا ہوگیا، اس وقت انٹربینک میں ڈالر 187 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ۔

رواں ہفتے مسلسل چوتھے روز ڈالر مہنگا ہوا ہے، گزشتہ 4 دنوں میں ڈالر 5 روپے 70 پیسے مہنگا ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک تبادلہ میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھا 185 روپے 92 پیسے تھا۔ انٹربینک میں ڈالرکا بھا ایک روپیہ 48 پیسے بڑھا۔