راولپنڈ ی (صباح نیوز ) صوبائی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ سابقہ اورموجودہ حکمرانو ں میں کوئی فرق نہیں عوا م کے مسائل حل کرکے انھیں ریلیف دینے کی بجائے عوامی خزانے کوشیرمادر سمجھ کرلوٹنے والوں کاحقیقی احتساب اس وقت ہی ہوگا جب قوم دیانتدارسراج الحق کواپنا امام بنائے گی ، بلدیاتی اورقومی انتخابات میں ترازو کے نشان پرجماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے صوبائی سطح پربلدیاتی انتخابات کے لیے نگران مقررکردئیے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانھوں نے یوم بدرکے موقع پراسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام منعقدہ البدرکانفرنس اور صوبائی سیکرٹریٹ میں ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،صوبائی صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا سمیت دیگرذمہ داران شریک تھے ۔
ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ 22کروڑ عوام اگرچاہیں توکوئی عالمی شیطان ان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا پاکستا ن خزانوں سے مالامال ہے بیرونی قرض اورآئی ایم ایف، ورلڈبنک کی غلامی کے بغیربھی عوام خوشحال ہوسکتے ہیں عالمی سودی ساہوکاروں کاقر ض عوام کے ریلیف کی بجائے انھیں مزید مسائل کی دلدل میں دھکیلنے کے لیے ہے ،حکمرانی کے نام پرقومی خزانوں پرقابض ملزم اور مجرم لوٹ مارکے لیے اقتدارکا حصہ بن کر اختیارات کواپنی چوریاں چھپانے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔