کراچی(صباح نیوز) انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 1 اعشاریہ 93روپے اضافے سے 186اعشاریہ 36 روپے کا ہوگیا۔
گزشتہ تین روز میں ڈالر کی قدر میں 4اعشاریہ78 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے، تین روز پہلے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 181اعشاریہ58 روپے تھی۔