گندم اور چینی درآمد کرنے پر مجبور ہیں،مفتاح اسماعیل


اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد نے کہا ہے کہ، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔

ان خیالات کااظہار مفتاح اسماعیل نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ، بلند ترین مہنگائی، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ہیں، روپے کی قیمت میں تاریخی کمی، زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟ غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔