مری (صبا ح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام ورلڈ آرفن ڈے کے موقع پر آغوش کالج مری میں باہمت آرفن بچوں کے ساتھ افطارڈنرپرتقریب کاانعقاد ہوا،
مہمانان خصوصی نیشنل ڈائریکٹرالخدمت آغوش ہومز ائیرمارشل(ر)فاروق حبیب ، سی ای اوفارگوٹن ویمن یوکے سنی بھیاسمیت ، ائیروائس مارشل (ر)خدادادخان،صوبائی صدرالخدمت رضو ان احمد، محمدصلاح الدین، پرنسپل آغوش کالج اعظم خان ،صحافی ،دانشوروں نے اظہارخیال کیا۔
مقررین نے کہاکہ پاکستان میں 45لاکھ اورفن بچے ہمارے دست شفقت کے منتظرہیں الخدمت فاؤنڈیشن نے روایتی یتیم خانوں کی بجائے کیڈٹ کالج معیارکے آغوش اورفن سنٹرقائم کئے جہاں بچوں کوتعلیم ،سپورٹس ،معیاری رہائش سمیت تمام سہولیات میسرہیں الخدمت فاؤنڈیشن 18ہزار باہمت آرفن بچوں کی کفالت کررہی ہے،
رضوان احمدصوبائی صدرشمالی پنجاب کا کہنا تھا کہ آرفن بچوں کی باہمت مائوں کوکاروبار کیلئے بلاسود قرض بھی فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ ان بچوں کے ساتھ ان کی فیملی بھی معاشی حوالے سے مضبوط ہوسکے، ۔انھوں نے کہا کہ ورلڈآرفن ڈے حقیقت میں یوم تجدید عہدہے کہ ہم پاکستان کے کسی آرفن کوبے سہارانہیں چھوڑیں گے۔