کراچی (صباح نیوز)انٹربینک میں ڈالر 2روپے 16پیسے مہنگا ہو گیا ۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2روپے 16پیسے مہنگا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 184روپے70پیسے ہوگئی۔دو روز میں ڈالر 3 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔
گزشتہ روزانٹربینک میں ڈالر ننانوے پیسے مہنگا ہونے کے بعد ایک سو بیاسی روپے چون پیسے پر بند ہوا تھا۔