سیہون شریف ، بس کی کار کو ٹکر ، ماں بیٹا جاں بحق، 2 زخمی


لاہور(صباح نیوز)سیہو ن شریف انڈس ہائی وے کے قریب تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق اور 2افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی شکار کار مکمل تباہ ہو گئی، جاں بحق اور زخمیوں کو سید عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کر دیا گیا، مرنے والے افراد کی شناخت ہادی بخش انصاری اور سدرہ انصاری کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کا شکار خاندان دادو سے واپس کراچی کی طرف کار میں جا رہے تھے۔