مینار پاکستان جلسے میں ملک بچانے کی قرارداد منظور کی جائے گی، فیصل جاوید


اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ 21اپریل کو مینار پاکستان پر پاکستان بچانے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ لاہور تیار ہو!مینار پاکستان وہ تاریخی مقام جہاں پاکستان بنانے کی قرارداد منظور ہوئی تھی اور اب پاکستان بچانے کی قرارداد منظور کی جائے گی۔ انہوں نے کہاک کہ انشا اللہ عمران خان 21 اپریل رات 9 بجے مینار پاکستان پر خطاب کریں گے۔

فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر پر مزید لکھا کہ پوری قوم کی ایک ہی آواز ہیش ٹیک امپورٹڈ حکومت نامنظور۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ چند دنوں سے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ تقریبا 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہیامپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ پانچویں روز بھی تقریبا 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے ٹرینڈ امپورٹڈ حکومت نامنظور 5 روز گزرنے کے بعد بھی تقریبا 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور لاکھوں افراد اس ٹرینڈ میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔