لیاقت بلوچ کاپنجاب اسمبلی واقعہ میں چودھری پرویز الٰہی پر حملے میں زخمی ہونے کی شدید مذمت


لاہور(صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی پارلیمانی تاریخ میں اسمبلی کے اندر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر حملہ اور بالخصوص سینئر سیاست چودھری پرویز الٰہی جنھیں تمام حلقوں میں قدر کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے،پر تشدد قابل مذمت ہے۔ سیاست تدبر کا نام ہے، لیکن اس طرح تشدد اور زبان درازی ملک کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔