الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے زیر اہتمام ورلڈ آرفن ڈے پرآغوش کالج مری میں آج( اتوار کو ) تقریب ہوگی


راولپنڈی (صباح نیوز)الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے زیراہتمام کل(اتوار )15رمضان المبارک ورلڈ آرفن ڈے پر الخدمت آغوش کالج مری کے باہمت آرفن بچوں کے ساتھ افطارڈنرکی تقریب ہوگی جس میں ائیرمارشل(ر)فاروق حبیب ، سی ای اوفارگوٹن ویمن میڈم سنی بھیا،صوبائی صدرالخدمت رضوا ن احمدسمیت زندگی کے نمایاں طبقات سے تعلق رکھنے والے عمائد ین اظہارخیال کریں گے جبکہ باہمت بچے اس موقع پر مختلف سرگرمیاں پیش کریں گے۔

قبل ازیں صوبائی صدررضوان احمدنے صحافیوں اوربلاگرزکے ساتھ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز،وکلائ،ملازمین سمیت ہرطبقے کی تنظیمیں ان کے حقوق کی آوازبلندکرتی ہیں جبکہ آرفن باہمت بچوں کی آوازبننے کے لیے کوئی فورم موجو د نہیں تھا الخدمت فاؤنڈیشن نے ان بچوں کی آوازبنتے ہوئے کیڈٹ کالج طرزکے الخدمت آغوش قائم کئے جہاں روایتی یتیم خانوں کی بجائے گھرسے بہترماحول میں اورفن بچوں کی کفالت کی جارہی ہے ۔صحافی اور بلاگرزاپنے کیمرے اور قلم کے ذریعے آرفن بچوں کی آوازبنیں اوران کی کفالت کرنے والی ہرتنظیم کے دست وبازوبنیں یہ کسی ایک تنظیم یاادارے نہیں بلکہ بحثیت قوم ہم سب کا فرض ہے کہ پاکستان کا کوئی آرفن شفقت سے محروم نہ رہے ۔