مقبوضہ کشمیر: امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کیلئے 40ہزار بھارتی پیرا ملٹری اہلکار تعیناتی کا فیصلہ


سرینگر،نئی دہلی(کے پی آئی ) مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی حکومت نے ہندوں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے چالیس ہزار پیرا ملٹری اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)، انڈو تبتین بارڈر پولیس(آئی ٹی بی پی)، شاسترا سیما بال (ایس ایس بی)اور بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف ) کی ہزاروں اضافی کمپنیاں وادی کشمیر میں بھیجی جا رہی ہے جنہیں امرناتھ یاترا کے راستوں کے ساتھ ساتھ بیس کیمپوں میں تعینات کیا جا رہا ہے۔

بھارتی داخلہ سیکرٹری اجے کمار بھلا نے جمعرات کو مقبوضہ علاقے کے ایک روزہ دوران کے دورا ن یاترا کی سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔یاترا دو برس کے وقفے کے بعد30جون کو شروع ہو گی۔بھارتی وزارت داخلہ پہلے ہی یاترا کی سیکورٹی کیلئے سی آر پی ایف کی قریبا پچاس کمپنیوں کی تعیناتی کی منظور ی دے چکی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ رواں برس تقریبات 3لاکھ یاتری امرناتھ گپھا کے درشن کریں گے۔یاترا 30جون سے 11اگست تک 43دنوں کیلئے مقرر ہے