دوست محمد مزاری ن لیگ سے ملے ہوئے ہیں،فیا ض چوہان


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ دوست محمد مزاری( ن) لیگ سے ملے ہوئے ہیں، ڈپٹی سپیکر ہمارے ووٹ سے بنے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہم کہتے ہیں دوست مزاری صادق اور امین نہیں ، ڈپٹی سپیکر ہمارے ووٹ سے بنے ہیں۔

فیاض چوہان نے کہا کہ یہ وہ ہیں جنہیں آئین گریڈ22 کا درجہ دیتا ہے، کرائم منسٹر کا ترجمان کہتا ہے پٹرول کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ یہ کہتے ہیں پٹرول کی قیمت خطے میں سب سے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی ہوٹل میں لوگوں کواس لیے رکھا گیا کہ اراکین ادھر ادھرنہ ہوجائیں ، بسوں میں جو لوگ آئے وہ حاجی نہیں تھے۔