لاہور،گھرمیں فائرنگ سے دو خواتین سمیت4 افراد جاں بحق


لاہور(صباح نیوز)لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھرمیں فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن کے ایک گھرمیں فائرنگ کے واقعہ میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں 2خواتین اور2مرد شامل ہیں۔

فائرنگ سے جاں بحق افراد میں 60 سالہ غلام حسین، 55 سالہ آسیہ بی بی،15 سالہ ہمایوں خرم اور 35سالہ راحیلہ خرم شامل ہیں۔

آئی جی پنجاب را ئوسردار علی خان نے ٹاؤن شپ میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے قائم مقام سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی اورملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔