نظام مصطفی ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔محمدحسین محنتی


کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ نظام مصطفی ہی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔پی ٹی آئی نے قوم کو مایوس اورموجودہ حکمران آزمائے ہوئے ہیں۔عوام نے سب کو آزما لیااس لیے جماعت اسلامی چہروں کی بجائے ملک میں نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ملکی ترقی وسلامتی کے لیے قانون کی حکمرانی و آئین کی بالادستی ضروری ہے۔ ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے پیش نظر تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار اور سیاسی رہنماؤں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر ملکر قومی مفاد و سالمیت پاکستان کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھورواہ،ٹنڈوباگو بدین میں منعقدہ مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران کیا۔امیرصوبہ نے دارالعلوم جامعہ کوثر ٹنڈوباگو کے تدریسی بلاک کا سنگ بنیا،جامعہ مسجد دارالعلوم جامعہ کوثر کا افتتاح اوراگاوں کمن سرکی میںمدرسہ القرآن اکیڈمی کا سنگ بنیادبھی رکھا۔محمد حسین محنتی نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ا،نظریاتی سرحدوں کے محافظ اوررسالمیت پاکستان کی ضمانت ہیں۔دینی مدارس اسلام کی ترویج کا ذریعہ ہیں۔قرآنی تعلیمات کو چھوڑنے کی وجہ سے آج امت مسلمہ مہنگائی بے روزگاری سمیت بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ سندھ کو باب الاسلام کا درجہ حاصل ہے۔ قرآن پاک کا پہلاترجمہ سندھی زبان میں ہوا تو تحریک پاکستان کا آغاز بھی سندھ اسمبلی میں قرارداد سے ہوا۔

اس موقع پر امیرضلع سید علی مردان شاہ،قیم ضلع عظیم منصوری،نائب امراء عبدالکریم بلیدی،محمد موسی ٰملاح،مولانا غلام رسول احمدانی،نزیراحمد بلیدی،اسداللہ سرکی اورپروفیسر علی احمد بلیدی نے بھی خطاب کیا۔