کراچی(صبا ح نیوز)وزیر اعظم محمدشہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
سرکاری میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نے وزیر اعلی کو صوبہ سندھ کے لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کومنصب وزارت عظمی سنبھالنے پر اپنی کابینہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور انہیں یقین دلایا کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کرسندھ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ملاقات میں اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود، احسن اقبال اور دیگر شریک تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر اعلی سندھ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی سند مراد علی شاہ کو صوبوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔وزیراعلی ہاوس میں سندھ کے ترقیاتی پروگراموں سمیت وفاق اور سندھ کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شہباز شریف کوسندھ حکومت کے میگا پروجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا اور سابق وفاقی حکومت کی سندھ کیلئے مختص رقم میں کی گئی کٹوتیوں سے متعلق بھی بتایا۔وزیر اعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، وفاقی حکومت صوبوں کے تحفظات دور کرے گی۔وزیراعلی سندھ نے وزیر اعظم کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے، اس کے لئے 250 بایو ہائبرٹ بسز خریدی جائیں گی، جس میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروجیکٹ 22.5 کلو میٹر کا ہوگا جس کے 23 اسٹیشنز ہوں گے، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈیپو ہوں گے، بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا، بی آر ٹی یلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس پر کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں۔وزیر اعلی نے بی آر ٹی پروجیکٹ کیلئے 2000 الیکٹرک بسز خریدنے کے منصوبے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا، ان بسز کی خریداری پر 108 ارب روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعلی نے توانائی، کراچی ٹرانسفارمیشن پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور جامشورو، سیہون ڈوئل کیرج وے، پاکستان میڈیکل کمیشن کے حوالے سے بھی بتایا۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق کراچی کے 3 اسپتالوں کا کنٹرول اور پانی کے مسائل پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، اکرم درانی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، خواجہ اظہار، کنور نوید اور مولانا اسد محمود شریک ہوئے۔اجلاس میں چیئرمین واپڈا، چیئرمین ریلویز، چیئرمین این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔
حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کررہی ہے، وزیراعلی سندھ
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کررہی ہے، اس منصوبے کے لیے 250 بایو ہائبرڈ بسیں خریدی جائیں گی۔وزیراعلی سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کو 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کریں گے، یہ پروجیکٹ 22.5 کلومیٹر طویل ہوگا جس کے 23 اسٹیشنز، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈپو ہوں گے۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی یلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا، منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے جس پر کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں۔وزیراعلی نے بی آر ٹی پروجیکٹ کے لیے 2000 الیکٹرک بسیں خریدنے کے منصوبے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا، ان بسوں کی خریداری پر 108 ارب روپے خرچ ہوں گے۔