شکست پرویزالٰہی کا مقدر بن چکی ہے،عبد العلیم خان


لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔ان کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست ان کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ پرویز الٰہی کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں۔ الیکشن کے میدان میں آئیں۔ انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔