اسلام آباد(صباح نیوز) مائع قدرتی گیس(ایل این جی)کی ماہ اپریل کے لیے قیمت فروخت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اپریل کیلئے ایل این جی کی اوسط قیمت فروخت میں0.2 ڈالرکی کمی کی گئی ہے،
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمت 15 اعشاریہ 61 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ایل این جی کی نئی قیمت سوئی ناردرن سسٹم پر کمی کے بعد مقرر کی گئی۔سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت16.91 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔