بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے شروع ہوگئے، وزیراعظم آفس میں نئی ٹیم کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت میں تعینات ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کردیا گیا ہے، پولیس سروس گریڈ 20 کے ہمایوں بشیر کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 19کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم دفتر کے سپرد کردی گئی ہیں۔گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19کے سمیر احمد سید کا تبادلہ کرکے ان کی بھی خدمات وزیراعظم دفتر کے سپرد کی گئی ہیں۔

سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزیراعظم آفس تعینات کیا گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔